ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کےلیے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران کی خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ممکنہ دھرنے کو روکنے کے لیئے کیئے جانے والے اقدامات پر غور کیا گیا اس حوالے سے سیکورٹی اینڈ امن عامہ کے پیش نظر بنی گالہ ماڈل پولیس اسٹیشن میں اے ایس پی تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے بنی گالہ کے اردگرد مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں انسپکٹر جنرل اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا کہ غیر قانونی اقدامات کرنے والوں اور مددگاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جانے کے احکامات جاری کیے گئے ۔