Site icon Daily Pakistan

منی لانڈرنگ کیس ، مونس الٰہی ودیگر کا پاسپورٹ ،شناختی کارڈ بلا کرنے کا حکم

منی لانڈرنگ کیس ، مونس الٰہی ودیگر کا پاسپورٹ ،شناختی کارڈ بلا کرنے کا حکم

منی لانڈرنگ کیس ، مونس الٰہی ودیگر کا پاسپورٹ ،شناختی کارڈ بلا کرنے کا حکم

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی سمیت 6 اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔سپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے ایف آئی اے کے چالان پر سماعت کی، اشتہاری ملزمان میں فراست علی چٹھہ، امتیاز علی شاہ، مونس الہی،عامر سہیل، عامر فیاض شامل ہیں۔عدالت نے اشتہاری چھ ملزمان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے جبکہ مونس الہی اور صغیم عباس کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیا۔قصور میں واقع مونس الہی کی 26 کنال سے زائد اراضی بھی منجمد کر دی گئی جبکہ مونس الہی کے نام پر گلبرگ میں واقع ایک پلاٹ اور ایک گھر بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹس طلب کرتے ہوئے کارروائی 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Exit mobile version