موٹروے پولیس کی کامیاب کاروائی قصور سے اسلحے کے زور پر چھینی گی گی گاڑی کلرکہار کے قریب پکڑی گئی, تین ملزمان کو گرفتارُ کر لیا تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والا شخص اپنی فیملی کو بورےوالا چھوڑنے گیا واپسی پر قصور، پھول نگر کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اس سے گاڑی چھین کر اسے بھی یہ یرغمال بنا لیا
بعد ازاں اعلیٰ صبح ڈاکو اسے فیصل آباد سرگودھا روڈ پر پھینک کر فرار ہوگئے اس واقعے کی اطلاع موٹروے پولیس کو دی گئی جس پر موٹروے پولیس نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا اور کلر کہار کے قریب مذکورہ گاڑی کو ٹریس کرلیا گیا اور روکنے کی کوشش کی گئی جس پر گاڑی میں موجود ملزمان نے گاڑی موقع سے بھگا دی موٹروے پولیس کی جانب سے چوری شدہ گاڑی کا پیچھا کیا گیا اور راونڈ کرکے گاڑی رکوا لیا گیا گاڑی میں موجود تین ملزمان کو مزاحمت کے بعد موقع سے گرفتار کر لیا گیا
موٹروے پولیس نےقصور سے اسلحے کے زور پر چھینی گی گی گاڑی کلرکہار کے قریب برآمد کرلی

