بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.4°C
Sunday, 26 July 2026 | پاکستان: 12 صفر 1448

مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر وزیراعظم کا اظہار اطمینان

Thursday, 3 April, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ گزشتہ سال اسی ماہ یہ شرح 20.7 فیصد تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی حکومتی پالیسیوں کی درست سمت میں ہونے کا ثبوت ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی سے عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی سے بتدریج ملکی معیشت پر مثبت اثرات ظاہر ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلیے دن رات محنت کر رہی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *