Site icon Daily Pakistan

میرے دفتر اور دل کے دروازے اپوزیشن کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں ، مریم نواز کا پیغام

میرے دفتر اور دل کے دروازے اپوزیشن کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں ، مریم نواز کا پیغام

میرے دفتر اور دل کے دروازے اپوزیشن کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں ، مریم نواز کا پیغام

میرے دفتر اور دل کے دروازے اپوزیشن کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں ، مریم نواز کا پیغام ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میرے دفتر اور میرے دل کے دروازے اپوزیشن کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد مریم نواز کا اپنے پہلے خطاب میں کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں، میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ آپکی قیادت میں ایوان جمہوری پرچم کو سربلند رکھے گا۔نو منتخب وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ اپوزیشن اراکین یہاں نہیں ہیں، میرا دل تھا وہ ہوتے، جمہوری کارکن ہیں، ہم سجمھتے ہیں کہ سیاست میں مقابلہ کرنا کتنا ضروری ہے، ہمارے پر بھی بہت مشکل وقت آئے، ہر چیز ہمارے خلاف تھی، ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا، لیکن شکر ہے کہ ہم نے کبھی میدان خالی نہیں چھوڑا۔مریم نواز نے کہا کہ آج اپوزیشن موجود ہوتی تو میری تقریر کے دوران شور شرابا کرتی تو میں خوشی محسوس کرتی۔

Exit mobile version