بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Monday, 03 August 2026 | پاکستان: 21 صفر 1448

میں ساتھ نہ دیتا تو عمران خان کبھی حکومت نہیں بناسکتے تھے ، پرویز خٹک

Saturday, 23 September, 2023

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں عمران خان کا ساتھ نہ دیتا تو وہ کبھی حکومت نہیں بنا سکتے تھے۔پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کا ساتھ نئے پاکستان کیلئے دیا تھا لیکن حکومت میں آکر چیئرمین پی ٹی آئی کا رویہ بدل گیا ، عمران خان کی حکومت ترقی لاتی تو آج پنجاب کی یہ حالت نہ ہوتی پی ٹی آئی پی کے سربراہ نے مزید کہا کہ عمران خان کا ساتھ نہ دیتا تو وہ کبھی حکومت نہیں بناسکتے تھے، ان کا کہناتھاکہ پی ڈی ایم نے کم وقت میں تاریخ لوٹ مار کی ہے عوام لوٹ مار کرنیوالوں کو مسترد کرکے ہماری ساتھ دیں۔ ہماری پارٹی کا منشور امن ترقی و خوشحالی ہے ۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *