Site icon Daily Pakistan

آرمی چیف پر پالیسی آئین میں طے ہےنومبر میں نئے چیف کی تعیناتی شہباز شریف کریں گے وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف پر پالیسی آئین میں طے ہےنومبر میں آرمی چیف پر شہباز شریف فیصلہ کریں گے
نواز شریف نے چار بار اپنا یہ آئینی حق نبھایا ہوا ہے یہ بات انھوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ
آرمی چیف کی تعیناتی بروقت ہوگی فوج کے سربراہان کی وفاداریاں آئین اور اپنے ادارے کے ساتھ ہیں یہ موضوع جیسے میڈیا کا موضوع آج بنا تاریخ میں کبھی نہیں بنا مگر بد قسمتی سے عمران خان نے اس ادارے کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی ہے وزیراعظم سمر قند سے کامیاب دورہ کر کے واپس آئے. خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم کی دس ملکوں کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوئیں چین کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو چین آنے کی دعوت دی نومبر کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم چین کا دورہ کریں گے وزیر اعظم نومبر کے پہلے ہفتے چین کا دورہ کریں گے اس وقت جان بوجھ کر مختلف مسائل کے حوالے سے سیاسی عدم استحکام کی فضا جاری ہے غیر مستحکم حالات سے مدد کرنے والے ممالک بھی کنفوژڈ ہیں حالات کی بہتری ہوگی تو مہنگائی میں بھی کمی ہوگی عوام کو انشاء اللہ ریلیف ضرور ملے گا تمام ممالک کے سربراہان نے میاں نواز شریف کو سلام دیا اور ان کے ساتھ ملاقاتوں کو یاد کیا نواز شریف کے وقت میں عالمی اقوام میں جع پوزیشن بنی تھی انہیں آج بھی ہاد کیا جاتا ہے ہمیں امید ہے کہ ہم دوبارہ سی پیک کو اسی تگ و دو کے ساتھ شروع کریں گےچین نے ہماری ریلوے لائن کی بات کی ہے، سڑکوں اور دوسرے ممالک کے ساتھ کنکٹیویٹی کی بات ہوئی خواجہ آصف نے کہا کہ انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں پاکستان مشکلات سے نکلے اور پاکستان میں استحکام آئے وزیر اعظم نے وہاں تقاریر میں کہا گلوبل نارتھ نے اوزون کو متاثر کیا ہے پاکستان میں اس وقت سوا تین کروڑ پاکستانی اس سے براہ راست متاثر ہوئے وزیر اعظم نے بتایا ہماری فصلیں تباہ ہوگئی ہیں ہم پر آزمائش کا دور ہے ہمیں بین الاقوامی برادری کی ہمدردی کی ضرورت ہے کل ٹویٹ میں کہا بیرونی سازش کی بجائے پی ٹی آئی بین الاقوامی سازش کا ہیش ٹیگ بنائے وزیر اعظم اس وقت ٹانک گئے ہوئے ہیں، اسکے بعد برطانیہ کے دورے کے لیے نکلیں گے ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کرہں گے وزیر اعظم ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے بعد جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جائیں گے اس وقت سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے بارشیں ابھی بھی ہورہی ہے، لوگ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں 22 کروڑ عوام کو متحد ہوکر اس صورتحال سے نکلنے کی ضرورت ہے سیاستدان دست وگریباں ہوتے ہیں یہ ساری دنیا میں ہوتا ہے اداروں کو تنازعات سے دور رکھا جائے

Exit mobile version