وزیرِ اعظم سیلاب متاثرین سے ملاقات اور امدادی کاروائیوں کے جائزے کیلئے کانجو ضلع سوات پہنچ گئے. وزیرِ اعظم کو یہاں سیلابی صورتحال اور جاری امدادی کاروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی. وزیرِ اعظم سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایف ڈبلیو او کو ٹوٹی ہوئی سڑکوں کو ہنگامی بنیادوں پہ بحال کرنے کی ہدایت وزیراعظم بحالی کے کام کی خود نگرانی کریں گے.وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کا کام تیز تر کرنے کی ہدایت سیاحوں کو کالام سے نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹر کالام پہنچ گی وزیر اعظم شہباز شریف کی کالام پہنچتے ہی فوری ہنگامی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لئے فوری ہیلی کاپٹر فراہم کرا دیا وزیراعظم کی ہدایت پر کالام میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کا ہنگامی آپریشن جاری کر دیا گیا ہےوزیراعظم کی سیاحوں اور پھنسے لوگوں کو فوری محفوظ مقام پر پہچانے کا کام مزید تیز کرنے کی ہدایت وزیر اعظم نے ٹوٹی سڑکوں کی ہنگامی بنیادوں پہ بحالی کا ٹاسک فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے حوالے کر دیا گیا سارے کام کی خود نگرانی کروں گا: وزیراعظم شہباز شریف کا کالام کے شہریوں سے وعدہ