وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے متاثرین سیلاب کی امدادی اشیاء پر ٹیکس استثنیٰ دینے کے کابینہ کے فیصلے کی تفصیل جاری کر دیں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کابینہ نے 30 اگست 2022 کو ٹیکس استثنیٰ کی منظوری دی تھی متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے مچھردانیوں، کشتیوں سمیت تمام اشیا کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے کابینہ کے 30 اگست 2022 کو ٹیکسوں سے استثنیٰ کی منظوری پر فوری عمل ہوا تھا وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے عمل درآمد کا ‘ایس اراو’ بھی جاری کردیاتھا ضابطے کے تحت فلاحی و مخیر کام کرنے والوں کو ‘این ڈی ایم اے’ کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ہوگا