بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.4°C
Wednesday, 17 June 2026 | پاکستان: 2 محرم 1448

وزیر اعظم نے بجلی خریداری کی نئی 10 سالہ منصوبہ بندی کی منظوری دیدی، اویس لغاری

Thursday, 1 May, 2025

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ وزیر اعظم نے بجلی خریداری سے متعلق نئی 10 سالہ منصوبہ بندی کی منظوری دے دی، نئی بجلی خریداری منصوبہ بندی میں 4743 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
وفاقی وزیر توانائی نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کی خریداری پلان کو 14 ہزار میگاواٹ سے کم کر کے 7 ہزار میگاواٹ کر دیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صارفین کو بوجھ سے بچانے کیلیے 7 ہزار میگاواٹ بجلی خریداری کو منسوخ کر دیا ہے۔ حکومت بجلی کی خرید و فروخت سے نکل رہی ہے، آئندہ بجلی کی خرید و فروخت مسابقتی مارکیٹ کے ذریعے ہو گی۔ اویس لغاری نے کہا حکومت سنگل بائر ماڈل سے نکل رہی ہے، یہ اقدامات آئی پی پیز سے ہونے والے مذاکرات سے بھی اہم ہیں۔وفاقی وزیر توانائی کے مطابق یہ سارا عمل آئی پی پیز کے معاہدون پر نظر ثانی سے زیادہ اہم ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *