امید ہے کہ آپ آپ موجودہ فنڈز کے ساتھ2010ء کے سیلاب متاثرین کے نام پر لئے چندے وفارن فنڈنگ کاحساب بھی دیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ پر بیان دیا کہ ہم صرف قانون اور آئین کے راستے پر چل رہے ہیں ہم نے ہمیشہ قانون کے سامنے سرجھکایا ہے۔
وزیر اعظم نے عمران خان کے سوال کے جواب میں سماجی رابطے کی سائٹ پرٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا مقصد سیلاب متاثرین کی بحالی اور مدد ہے، آپ کے الزامات وغلط فہمیوں سے متعلق پر ہم توجہ نہیں دینا چاہتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ آپ موجودہ فنڈز کے ساتھ 2010ء کے سیلاب متاثرین کے نام پر لئے چندے وفارن فنڈنگ کاحساب بھی دیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید مزید بیان جاری کیا کہ میں اور میرے ساتھیوں نے ہمیشہ خندہ پیشانی سے حساب دیا اورقانون کے سامنے سر جھکایاہے، پابندیاں اور ہتھکنڈے آپ کے خصائل ہیں ہمارے نہیں، ہم صرف قانون اور آئین کے راستے پر چل رہے ہیں۔