Site icon Daily Pakistan

وزیر اعظم کا نومنتخب ایرانی صدر کو ٹیلی فون ، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

وزیر اعظم کا نومنتخب ایرانی صدر کو ٹیلی فون ، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

وزیر اعظم کا نومنتخب ایرانی صدر کو ٹیلی فون ، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ایران کے نو منتخب صدر کو ٹیلی فون کر کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور صدارتی انتخابات میں کامیابی پر انہیں دلی مبارکباد دی، ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جمہوری عمل کے ذریعے نئے صدر کے انتخاب پر انہیں اور عوام کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ برادر ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے پاکستان اور ایران مشترکہ تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایات کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تجارت، توانائی اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کیلئے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اپریل 2024 میں مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے تاریخی دورے کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر لیے گئے فیصلوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون پر مبنی شراکت داری کی ایک بہترین بنیاد رکھی تھی۔نومنتخب ایرانی صدر پزشکیان نے دونوں برادر ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماں نے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور قریبی رابطہ، مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Exit mobile version