وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج جرمنی کے دارلحکومت برلن پہنچ گۓ ہیں بطور وزیر خارجہ یہ انکا جرمنی کا پہلا سرکاری دورہ ہے وہ یہ دورہ اپنی جرمن ھم منصب اینالینا بٔیربوک کی دعوت پر کر رہے ہیں اپنے قیام کے دوران مختلف حکومتی شخصیات اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک جرمن تعلقات اپنی منفرد نوعیت کے باعث ہمارے لیے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں پاکستان ان دیرینہ اور دیرپا تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ھے اور انکے دوام کا متمنی ھے حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباھی سے نمٹنے کے لئے جرمنی کی جانب سے فراہم کردہ امداد پر بے حد مشکور ہیں جرمن وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں زیر غور آنے والے امور کو قابل عمل بنانے کے لیۓ کوشاں ہیں امھوں نے مزید کہا کہ میرے اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کی حکومتوں اور افراد کے مابین روابط کا فروغ پاکستان دوطرفہ تجارت, کاروبار, سرمایہ کاری, اور جرمن منڈیوں تک اپنی برآمدات کی رسایٔ کا خواہاں ھے دونوں ممالک توانائ, موسمیاتی تبدیلی, تحفظ خوراک, تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں ماہرین, ہنرمندوں و تکنیک کے تبادلے کو فروغ دے کر اپنے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں حکومت پاکستان, میونخ میں اپنا قونصل خانہ کھولنے میں سفارتی مدد پر جرمن حکومت کی شکر گزار ہے تقریبا دو دہائیوں بعد یورپ میں کسی نئے پاکستانی قونصل خانہ کا کھلنا ہمارے دو طرفہ خوشگوار تعلقات کا عکاس ہے میونخ قونصل خانہ عنقریب فعال ہو کر کمیونٹی کی خدمت شروع کر دے گ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جرمنی پہنچ گۓ

بھارت جانا ثبوت ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو اہمیت دیتا ہے، وزیرخارجہ