بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Tuesday, 28 July 2026 | پاکستان: 15 صفر 1448

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج چین روانہ ہونگے

Tuesday, 23 July, 2024

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 3 روزہ دورے پر آج چین روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ 15 ارب ڈالر کے توانائی قرض کی ری شیڈولنگ پر بات کریں گے، چین کے توانائی کے سرکلر ڈیٹ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔قرض کی ری شیڈولنگ کے لیے پاک چین مشترکہ ورکنگ گروپ قائم بھی کیا جاسکتا ہے۔چین کے توانائی کے سرکولر ڈیٹ کا حجم تقریبا 500 ارب روپے ہے، وزیرخزانہ دورہ چین میں پانڈا بانڈ پر بھی بات کریں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے چین کو واجب الادا قرض کی 3 سال کے لیے ری شیڈولنگ کی شرط عائد کر رکھی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *