Site icon Daily Pakistan

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل قومی مینٹل ہیلتھ کے ڈویلپمنٹ سنٹر کا افتتاح کریں گے

پاکستان میں پبلک سیکٹر میں پہلی بار بچوں کیلئے قومی آٹیزم اور مینٹل ہیلتھ کے ڈویلپمنٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے وزیر

پاکستان میں پبلک سیکٹر میں پہلی بار بچوں کیلئے قومی آٹیزم اور مینٹل ہیلتھ کے ڈویلپمنٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے وزیر

پاکستان میں پبلک سیکٹر میں پہلی بار بچوں کیلئے قومی آٹیزم اور مینٹل ہیلتھ کے ڈویلپمنٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے وزیر صحت جمعرات کے روزسنٹر کا افتتاح کریں گے اٹیزم سنٹر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں قایم کیا جارھا ھے پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا اٹیزم سنٹر ہوگا ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ساڑھے چار لاکھ افراد اٹیزم کا شکار ہیں وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ھے پاکستان میں اس بیماری کی تشخیص نہیں ہوتی ھے
اگر تشخیص ہو پاتی ھے تو اسکے علاج کی مینجمنٹ اور سہولیات موجود نہیں ہیں کئی بار اس بیماری کی غلط تشخیص بھی ہو جاتی ھے اٹیزم اور مینٹل ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر کے اندر مریضوں کی تشخیص مشورے مینجمنٹ اور علاج کی سہولیات موجود ہوں گی پہلے مرحلے میں یہ سنٹر (بیرونی ) یعنی اوٹ پیشنٹ مریضوں کے علاج کی تشخیص اور علاج کرے گا
وفاقی حکومت کا صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے یہ ایک انقلابی اقدام ھے حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کر رہی ھے صحت کے شعبے میں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اور عملی اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں حکومت سماجی شعبے اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ھے عبدالقادر پٹیل

Exit mobile version