ٹانک کے علاقے پٹھانکوٹ کے قریب پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ڈی پی او کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں 3 پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس وین معمول کے گشت پر تھی کہ مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔