Site icon Daily Pakistan

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، قومی ٹیم کل کیویز کیخلاف گراؤنڈ میں اترے گی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، قومی ٹیم کل کیویز کیخلاف گراؤنڈ میں اترے گی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، قومی ٹیم کل کیویز کیخلاف گراؤنڈ میں اترے گی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کل کیویز کیخلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اترے گی ۔
تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس کا سڈنی پہنچنے پر شائقین کرکٹ نے قومی ٹیم کا شاندار استقبال کیا ، انہیں گلدستے پیش کیے ، شائقین نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں ۔ شائقین شاہینوں کو دیکھ کر پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ۔ قومی ٹیم نے آج سڈنی میں آرام کیا تاہم کپتان بابر اعظم اکیلے بیٹنگ پریکٹس کرنے گراؤنڈ میں پہنچے اور جم کر پریکٹس کی ۔
قومی ٹیم کے مینٹور میتھیوہیڈن نے سڈنی میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی فارم میں واپس آچکا ہے ، چار فاسٹ بولرز کا خطرناک کمبی نیشن ہے ، مڈل آرڈر بھی اچھا پرفارم کر رہا ہے ، ورلڈ کپ جیت کر دکھائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خاص بات جو مجھے اچھی لگتی ہے وہ بڑے میچوں میں اس ٹیم کی واپسی ہے ۔ بابر اعظم بڑے میچز کا بڑا پلئیر ہے ، ایسا وقت سب پر آتا ہے اور سب کھلاڑیوں کی پرفارمنس ہی نشیب و فراز سے گزر رہی ہے ، 2007 کے ورلڈ کپ میں گلکرسٹ پر بھی ایسا وقت آیا تھا لیکن اس نے ورلڈ کپ جیت کر دکھایا ، سب لوگ بابر پر اعتماد رکھیں ، کپتان شائقین کو مایوس نہیں کرے گا ۔
ہیڈن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں سڈنی کا گراونڈ ایسا ہے جو برصغیر کی ٹیموں کو سوٹ کرتا ہے ، لہٰذا ہم سڈنی میں اس سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔

کیوی کپتان کین ولیم سن نے پاکستانی ٹیم کو مضبوط اور مشکل قرار دے دیا ۔ سڈنی میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستانی ٹیم نے بہترین کرکٹ کھیلی ہے ، انہوں نے ورلڈ کپ سے پہلے ہمیں سیریز بھی ہرائی ہے تایم یہ سب باتیں اب ماضی کا حصہ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں اچھا کھیل پیش کر کے ہی یہاں تک پہنچی ہیں ، ہمارے کھلاڑی آسٹریلین کنڈیشنز سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ کون سی ٹیم فیورٹ ہے یہ کہنا بہت مشکل ہے تاہم ہم اپنی بہترین پرفارمنس دیں گے ۔

ماہرین نفسیاتی برتری کی بناء پر شاہینوں کا کیویز کے خلاف فیورٹ قرار دے رہے ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق دن 1 بجے کھیلا جائے گا

Exit mobile version