انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
انگلش اوپنرز نے بھارتی گیند بازوں کا بھرکس نکال دیا۔ انگلش اوپننگ جوڑی کی دھواں دار جارحانہ بیٹنگ دیکھنے میں آئی۔ گراؤنڈ کے چاروں طرف اسٹروک لگائے۔ مخالف ٹیم کی ایک نہ چلنے دی۔ انگلینڈ نے مقررہ ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔ ایلکس ہیلز نے برق رفتار 86 رنز ناٹ آوٹ کی اننگز کھیلی۔ کپتان جوز بٹلر 80 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ انگلینڈ نے 169 رنز کا ہدف با آسانی حاصل کرکے فائنل کے لیے جگہ بنا لی۔ انگلینڈ نے مقررہ ہدف 16 اوورز میں پورا کر لیا۔
انگلش ٹیم کی جانب سے ایلکس ہیلز اور کپتان جوز بٹلر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، ایلکس ہیلز نے 80 اور جوز بٹلر نے 85 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس قبل بھارت نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے ہاردیک پانڈیا نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے۔
ویرات کوہلی نے 40 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان روہت شرما نے 27 رنز بنائے۔
سوریارکمار یادیو 14، ریشبھ پینٹ 6 اور کے ایل راہول نے 5 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن 3 اور کرس ووکس اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 ء سیمی فائنل میں بھارت کو بد ترین شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 ء سیمی فائنل میں بھارت کو بد ترین شکست