وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جرمن پریس فیڈریشن کے صدر کرسچئین زرم کی زیرِ قیادت تین رکنی وفد کی ملاقات کی اس موقع پر انھوں نے کہا کہ حکومت آزادیِ صحافت کو ملک میں شفافیت اور احتساب کیلئے کلیدی اہمیت دیتی ہے پاکستان اور جرمنی کے مابین صحافتی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہئیے. وزیرِ اعظم نے ہدایت.کی کہ وزارتِ اطلاعات جرمن پریس فیڈریشن کے ساتھ مل کر پیشہ ورانہ تبادلے کی غرض سے تربیت گاہ کے قیام کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر کام شروع کرے ملاقات میں وفد نے دونوں ممالک کے مابین اس شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے صحافتی وفود کے تبادلے کی تجویز دی جسکا وزیرِ اعظم نے خیرمقدم کیا. ملاقات میں وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، معاونِ خصوصی سید فہد حسین، سیکٹری اطلاعات اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی