Site icon Daily Pakistan

پاکستان نے اپنےکم وسائل کے باوجود 40 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی

بڑے حادثے سے قبل تمام سیاستدان مل بیٹھ کر ملک کو سیاسی بحران سے نکالیں، صدر مملکت

بڑے حادثے سے قبل تمام سیاستدان مل بیٹھ کر ملک کو سیاسی بحران سے نکالیں، صدر مملکت

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنےکم وسائل کے باوجود 40 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی ہے افغانستان کی صورت حال، دہشتگردی کے واقعات اور مسئلہ کشمیر سے خطے کو مسائل کا سامنا ہے، بھارت نے خطے میں اپنا تسلط قائم کرنے کے لیے دفاع پر بے پناہ بجٹ لگایا یہ بات انھوں نے پانچویں میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی صدر پاکستان نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات اور مسئلہ کشمیر سے خطے کو مسائل کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سیلاب میں ریلیف اور بحالی کے کاموں میں پاک بحریہ کا کردار قابل تعریف ہے۔

Exit mobile version