امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اسکا ایٹمی پروگرام غیر محفوظ ہے امریکہ کی ایک تقریب میں کیئے جانے والے خطاب میں امریکی سدر نے پاکستان کو ایک خطرناک ملک بھی قرار دیا اورخدشہ ظاہر کیا کہ اس پروگرام کو کوئی بھی استعمال کر سکتا ہے امریکی صدر کی جانب سے اس بیان کے آتے ہی اس پر قومی سظح پر رد عمل آنا شروع ہو گیا ہے سابق وزیراعظم نوازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو مکمل طور پر محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے اور اپنے قومی مفادات کے تحفظ کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرتا ہے، اس کا ایٹمی پروگرام کسی ملک کےلیے خطرہ نہیں وفاقی وزیر خرم دستگیر نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ کہ امریکی صدر کے بیان کی کوئی بنیاد نہیں، یہ بالکل بے بنیاد ہے امریکی صدر کا پاکستان سے متعلق شکوک و شبہات کا اظہار بالکل غلط ہے پاکستان کا جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بالکل محفوظ ہے۔خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے پروٹیکشن کی انٹرنیشنل تنظیمیں درجنوں بار تصدیق کر چکیں ہیں
پاکستان کا ایٹمی پروگرام غیر محفوظ ہے امریکی صدر جو بائیڈن کاپاکستان پر الزام پاکستانی رھنماوں نے الزام مسترد کر دیا
