Site icon Daily Pakistan

پاکستان کیلئے عالمی بینک کی طرف سے اچھی خبر آگئی

پاکستان کیلئے عالمی بینک کی طرف سے اچھی خبر آگئی

پاکستان کیلئے عالمی بینک کی طرف سے اچھی خبر آگئی

عالمی بینک نے پاکستان کو 2 ارب ڈالرز فنڈز فراہم کرنے پر غورشروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے کہاہے کہ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے دی جارہی ہے ۔ فنڈز ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے دینے پر غور کررہے ہیں ۔عالمی بینک سیلاب متاثرین کو فوری اقدامات کے تحت فنڈز فراہم کرے گا۔
عالمی بینک کا مزید کہناہے کہ خوراک،صحت،راشن،خیمے اور ادویات کیلئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے ،عالمی بینک سیلاب متاثرین کی بحالی اور کیش ٹرانسفر کیلئے فنڈز فراہم کرے گا،عالمی بینک سیلاب متاثرین کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے فنڈز فراہم کرے گا۔
عالمی بینک کے جنوبی ایشیا ریجن کیلئے صدر مارٹن ریزر کا دورہ پاکستان اختتام پذیر ہوگیا، مارٹن ریزر کاکہناہے کہ پاکستان موسمیاتی خطرات سے متاثرہ دنیا کے10 بڑے ممالک میں شامل ہے ۔

Exit mobile version