بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 32.4°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

Thursday, 3 October, 2024

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔سیریز میں ویسٹ انڈیز کے سر رچی رچرڈسن آئی سی سی کے میچ ریفری ہوں گے، سری لنکا کے کمار دھرماسینا اور بنگلہ دیش کے شرف الدولہ سیکت پہلے ٹیسٹ میچ میں آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔دوسرے ٹیسٹ کے لیے آن فیلڈ امپائرز نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر گیفنی اور سری لنکا کے کمار دھرماسینا ہوں گے۔کرسٹوفر گیفنی اور شرف الدولہ سیکت تیسرے ٹیسٹ میں آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ بھی 15 اکتوبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *