Site icon Daily Pakistan

پشاور۔ہائی کورٹ کے اندر فائیرنگ سے سینئر وکیل لطیف آفریدی قتل

پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سی ای سی رکنیت معطل کردی

پشاور۔ہائی کورٹ کے اندر فائیرنگ سے سینئر وکیل لطیف آفریدی قتل

پشاور۔ہائی کورٹ کے اندر فائیرنگ سے سینئر وکیل لطیف آفریدی قتل ہو گئے ہیں فائرنگ پشاور ہائی کورٹ کے بار روم کے سامنے یوئی ہے فائرنگ کرنے والا ایک ملزم جس کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے ملزم سائل کے طور پر آیا تھاگرفتارکر لیا گیا لطیف لالا کا تعلق خیبر باڑہ سے ہے اور ال پاکستان بار کے سابق صدر تھے لطیف آفریدی اور انکی فیملی کے دیگر افراد ایک سیشن جج کے قتل میں حال ہی میں بری ہوئے تھے خاندانی دشمنی پر غالبا موٹر وے پر کے پی کے علاقے میں ایک سیشن جج کو معہ فیملی قتل کیا گیا تھا انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو قتل کیا گیا تھا اس کیس میں یہ ملزم نامزد تھے وزیراعظم شہباز شریف کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لالہ عبدالطیف آفریدی کا بیہمانہ قتل بڑے دکھ کی خبر ہے
خیبرپختونخوا حکومت یہ دہشت گردی کرنے والوں کو قانون کے مطابق عبرت ناک سزا دلائے خییبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے عبدالطیف آفریدی نے تمام عمر آئین کی سربلندی، جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر لطیف آفریدی کے قتل کی مذمت کی ہے انھوں نے لطیف آفریدی کے قتل پر گہرے افسوس کا اظہارصدر مملکت کا اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی، صبر جمیل کی دعا کی

Exit mobile version