اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے وزارت خزانہ اور صوبائی حکومت سے کسی قسم کی کوئی خط و کتابت نہ کرنے اور تمام تر صورت حال سے سپریم کورٹ کو آگاہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں مشاورت اور اہم فیصلے کیے گئے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق انتخابات کے حوالے سے وزرات خزانہ اور پنجاب حکومت سے کوئی خطوکتابت نہیں ہوگی کیونکہ سپریم کورٹ نے الیکشن کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ دیا تھا۔ جس کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے اپنا کام کر دیا ہے اب باقی ادارے اگر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کرتے تو وہ سپریم کورٹ کا اور ان کا معاملہ ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کہا کہ چونکہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں وزرات خزانہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے لئے ہدایت واضح ہے اس لئے کمیشن ان سے خط و کتابت نہیں کرے گا۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں وزرات خزانہ کو براہ راست فنڈز کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو 17 اپریل تک خود انتظامی اور سکیورٹی پلان کمیشن کو دینے کی ہدایت کی ہے۔
پنجاب انتخابات، وزارت خزانہ اور حکومت کے عدم تعاون پر سپریم کورٹ کو آگاہ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن

ملک میں عام انتخابات 11فروری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن
