صوبے بھر میں پولیس ہائی الرٹ ہے۔ اس دوران 65 ہزار سے زائد افسران و ملازمین سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ آئی جی پنجاب کے مطابق نویں محرم کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ آج صوبے بھر میں 1686 محرم کے جلوس اور 3853 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جن میں اے کیٹیگری کے 194 جلوس اور 345 مجالس شامل ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج 79 جلوس نکالے جائیں گے اور 378 مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں اے کیٹیگری کے 24 جلوس اور 46 مجالس شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ 9 محرم الحرام کو لاہور سمیت صوبے بھر میں 65 ہزار سے زائد عزادار شرکت کریں گے۔ افسران اور عملہ سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ لاہور میں نویں محرم کے موقع پر 10 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ دریں اثنا صوبائی حکومت کی جانب سے نافذ دفعہ 144 پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز سیکیورٹی کے تمام انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ سیف سٹیز اتھارٹی، سنٹرل پولیس آفس سمیت تمام اضلاع میں قائم کنٹرول رومز سے سکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز سمیت جدید آلات سے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں اور جلوسوں کے راستوں کے ساتھ عمارتوں کی چھتوں پر اسنائپرز، سادہ کپڑوں میں کمانڈوز کو تعینات کیا گیا ہے۔ کمیونٹی رہنما انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے 9ویں محرم کی پرامن تقریب کو یقینی بنائیں گے۔ صوبائی وزرا، علمائے کرام، مسلح افواج، رینجرز، سیکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔