Site icon Daily Pakistan

پنجاب کا راجہ اب داخلہ امور میں انقلاب برپا کریگا

قارئین کرام۔ قسمت کی دیوی محسن نقوی پر مہربان ہے میں اس قسمت کی دیوی کا مختلف زاویوں سے جائزہ لیے رہا تھا کے آخر کیا وجہ ہے وزارت اعلیٰ کے دور میں ہی چیئرمین پی سی بی تعینات ہو جانا وزارت اعلی کے دور کے اختتام کے ساتھ ہی سب سے بڑی وزارت وزارت داخلہ کا قلمدان مل جانا یہ کسی معجزہ سے کم نہ ہے محسن سپیڈ کے بارے میں نے متعدد کالم لکھے اور اس میں یہ بھی لکھا کے آنے والے وقت میں محسن نقوی سسٹم کا حصہ رہیں گئے کیو رہیں گئے یہ بہت اہم سوال ہے اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں جس طرح پنجاب کی عوام کےلئے دن رات محنت سے کام کیا ہزاروں منصوبے ایک سال میں شروع ہوئے ہسپتالوں کی حالت بدل گئی محسن نقوی ایک ایماندار شخصیت کا نام ہے جس نے وزارت اعلی کے دور میں اربوں روپے کے وزیر اعلی کے صوابیدی فنڈز بند کروادیا نہ تنخواہ وصول کی گاڑیاں اپنی ذاتی استعمال کی وزیر اعلی ہاس کا خرچہ کم سے کم کردیا دوسرے شہروں میں کابینہ کے اجلاس میں آنے والے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے مختلف تقرر تبادلوں کے لیے سفارش اور رشوت کی پیشکش کو جوتی کی نوک پر رکھنے والا محسن نقوی سسٹم میں اپنی جگہ بناگیا عوام میں۔ اپنی جگہ بناگیا پھر اولیا اللہ کے مزارات پر۔ مسلسل حاضری اپنے کاموں کا آغاز ہی اولیا اللہ کے مزارات سے کیا اور اپنے دور کا اختتام بھی اولیا اللہ کے دربار میں حاضری کے بعد کیا یہ ہی وہ وجہ ہے کے محسن نقوی پر قسمت کی دیوی مہربان ہے وزارت داخلہ جیسی اہم زمہ داری محسن نقوی کو مل جانا کوئی معمولی بات نہیں ہے شہباز شریف جیسے چیف ایگزیکٹو کی موجودگی میں دن رات کام کرنے والا محسن نقوی ہی اس وزارت کا حقدار بنا محسن نقوی کو وزارت اعلی ملنے سے بہت سو کی تو چیخیں ہی نکل گئی ہیں لیکن وزارت داخلہ کے زیر انتظام محکمہ جات میں اب ایسی ایسی تبدیلیاں ہونگی کے ہر کوئی حیران ہو جائے گا محسن سپیڈ ادارے بنانے والا بہترین ایڈمنسٹریٹر ہے سب سے پہلا کام تو محسن نقوی کو پاسپورٹ کے عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا انتظام کرنا چاہیے لاہور کے پاسپورٹ آفس میں رشوت کے بنا کوئی اندر نہیں جاسکتا پاسپورٹ اور نادرا کے دفاتر کی تعداد مزید بڑھانے کی ضرورت ہے تاکے لائن سسٹم ختم ہو اور آسانی سے شناختی کارڈ پاسپورٹ میسر ہو محسن نقوی کے دور میں قومی کرکٹ ٹیم بہت سی فتوحات بھی حاصل کرے گی جیسا کے آپ سب نے دیکھا کے پی ایس ایل جیسے اہم ٹورنامنٹ کو نہ صرف کامیاب کیا اور اس ٹورنا منٹ میں بہترین کھلاڑی بھی قومی ٹیم کو ملے کلب کرکٹ پر اس وقت شور دینے کی ضرورت ہے یہ کام بھی محسن سپیڈ کرجائیں گئے دوسری جانب وزارت داخلہ کے زیر انتظام چلنے والے ڈیپارٹمنٹ میں بہت سی اصلاحات کی ضرورت ہے دعا ہے کے پنجاب کا راجہ محسن نقوی عوامی خدمت میں ایک پھر کامیاب ہوگا وزارت ملنے کے بعد محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ الحمدللہ، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات کی حیثیت سےقوم کی خدمت کرنےکا اعزاز حاصل ہوا۔وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ میں نے اس مدت کے دوران اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا اس مشکل وقت میں ہر ممکن طریقے سے اپنی قوم کی خدمت کےلئے پرعزم ہو۔محسن نقوی 28 اکتوبر 1978 کو لاہور میں پیدا ہوئے، ان کا آبائی شہر جھنگ ہے۔امریکا سے انھوں نے صحافت کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد وہ امریکی نیوز چینل سی این این میں انٹرن شپ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔سی این این نے انھیں بطور پرڈیوسر پاکستان کی کوریج کے لیے بھیجا جہاں ترقی پا کر انھوں نے کم عمری میں ہی ریجنل ہیڈ ساتھ ایشیا بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ سی این این کی تاریخ میں سب سے کم عمر ریجنل بیورو چیف بننے کا اعزاز پایا، افغان جنگ کے دوران پرخطر رپورٹنگ میں اپنا لوہا منوایا۔ 30 سال کی عمر میں لوکل میڈیا سٹی نیوز نیٹ ورک کی بنیاد رکھی، جس کے بعد یکے بعد دیگرے 6 نیوز چینلز اور ایک اخبار ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔2009 میں محسن نقوی نے پاکستان میں ضلعی سطح کا چینل (سٹی 42) شروع کیا سٹی نیوز موبائل شروع کیا۔ سٹی 41، یو کے 44، روہی ٹی وی کا آغاز کیا قومی ٹی وی چینل، چینل 24 لانچ کیا ۔ محسن نقوی اس وقت ایک میڈیا گروپ کے مالک ہیں سیاسی حلقوں میں یکساں مقبول تو ہیں ہی لیکن ملک کی سرکردہ سیاسی شخصیات سے بھی ان کے مضبوط تعلقات ہیں۔ چوہدری خاندان کے قریبی رشتہ دار اور آصف علی زرداری سے گہرا تعلق ہے۔ محسن نقوی کی اہلیہ ڈاکٹر اور چار بچے ہیں۔محسن نقوی کی ایک خاص بات ان کی منکسر المزاج شخصیت اور عادت ہے، کوئی اہم شخصیت ہو یا عام آدمی، آفس میں کام کرنے والا ایک عام ملازم ہو یا افسر ان میں تفریق نہیں کرتے۔ وزارت اعلی کے آخری روز رات 12 بجے محسن نقوی بی بی پاکدامن روڈ کا افتتاح کرنے پہنچے تو میں نے انکا شکریہ ادا کیا کے آپ نے کسی چھوٹے بڑے چینل کی بات نہیں کی آپ سب کو اپنے ساتھ لیکر چلے اور ایک سالہ وزارت اعلی کے دور میں ایسے ایسے منصوبے مکمل ہوئے جنکی امید نہیں تھی تاریخ محسن نقوی کو بھولنے نہیں دے گی اور پنجاب کے اس سپوت کو یاد کرتی رہے گی جیسے ملک کی سب وزارت دیکر یاد کیا گیا ہے محسن سپیڈ سسٹم کا حصہ رہے گی۔

Exit mobile version