Site icon Daily Pakistan

پورا ملک ڈینگی کی زد میں، کراچی میں 2، خیبرپختونخوا میں 1 مریض کا انتقال

پورا ملک ڈینگی کی زد میں، کراچی میں 2، خیبرپختونخوا میں 1 مریض کا انتقال

پورا ملک ڈینگی کے حملوں کی زد میں ہے، کراچی میں مزید 2 مریض انتقال کر گئے، جبکہ خیبرپختونخوا میں بھی 1 مریض چل بسا۔

شہر قائد کراچی میں ڈینگی تھمنے کا نام نہیں لے رہا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا سے مزید 2 مریض چل بسے۔

ملک بھر میں ڈینگی کے مریض سامنے آ رہے ہیں، صوبہ سندھ میں ڈینگی کے مزید 335 کیس رپورٹ ہوئے جن میں قریباً دو تہائی  کی تعداد یعنی257 کا تعلق کراچی سے ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے حملے جاری ہیں، ڈینگی سے ایک مریض انتقال کر گیا جبکہ مزید 259 نئے کیس رپورٹ ہوئے، وبا میں مبتلا 175 افراد کا تعلق پشاور سے ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں بھی ڈینگی کے مزید 226 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے، پنجاب حکومت نے ڈینگی کے مریضوں کی سہولت کے لیے ہیلتھ کارڈ پر ڈینگی کے علاج کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ڈینگی مریضوں کی سہولت کی خاطر پورے صوبے میں مزید اسپتالوں کو بھی ہیلتھ کارڈ سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version