بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پولیس کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔بلاول بھٹو زرداری نے بھی یومِ شہدائے پولیس پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کی خاطر جانیں قربان کرنے والے پولیس کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، پولیس کے شہدا کی غیر متزلزل لگن اور بیلوث خدمات ان کے عزم کی آئینہ دار ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس کے شہدا کی قربانیاں بے مثال ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چاروں صوبوں کے پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف جواں مردی سے جنگ لڑی ہے۔