Site icon Daily Pakistan

پی آئی اے کے طیاروں کی کلر سکیم تبدیل کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے

ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے

انتظامیہ نے پاکستان ایئرلائنز(پی آئی اے) کے طیاروں کی کلر سکیم اور دم کا ڈیزائن ایک بار پھرتبدیل کرنے کی سفارش کی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے مختلف ڈیزائن اور کلر سکیم پر مبنی سفارشات بورڈ آف ڈائریکٹرز کو پیش کر دی گئی ہیں، طیاروں کی دم پر مارخور کی تصویراور نئی بلیو کلر سکیم 2018 میں متعارف کروائی گئی تھی، بعد میں عوامی دبا پر اس کلر سکیم کو ختم اور موجودہ کلر سکیم کو بحال کیا گیا تھا۔بورڈ کی جانب سے پیش کردہ سفارشات واپس کر کیمزید ڈیزائن اور سکیم پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، بورڈ ارکان نے کلر سکیم کے لئے پاکستانی تشخص ہر صورت ملحوظ خاطر رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔علاوہ ازیں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کی جانب سے کلر سکیم تبدیلی کی صورت میں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

Exit mobile version