Site icon Daily Pakistan

پی ٹی آئی راولپنڈی میں آج عوامی طاقت کا مظاہرے کرے گی

اعظم خان سے منسوب بیان تضادات کا مجموعہ ہے، پی ٹی آئی

اعظم خان سے منسوب بیان تضادات کا مجموعہ ہے، پی ٹی آئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں آج بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا جس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے کارکنان قافلوں کی صورت پہنچنا شرو ع ہوگئے ہیں۔انتظامیہ کی ہدایت پر ٹی ٹی آئی نے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کردیا جس کے بعد سکستھ روڈ فلائی اوور پر سٹیج بنایا گیا جبکہ پنڈال چاندنی چوک تک لگایا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو26نکات پر جلسے کی اجازت دیدی ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کو رات بارہ بجے سے پہلے جلسہ گاہ کو خالی کرنا ہوگا۔

Exit mobile version