پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا الیکشن کے لیے پلان سی سامنے آگیا۔پی ٹی آئی نے ایک ہفتے میں پارٹی الیکشن کرانے کا عزم کیا ہے، اس سلسلے میں رﺅف حسن کو تحریک انصاف کا وفاقی چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔چیف آرگنائزر پی ٹی آئی عمر ایوب نے رﺅف حسن کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔پی ٹی آئی حکام کا کہنا ہے کہ رﺅف حسن کی تقرری پارٹی کے جنرل باڈی اجلاس میں کی گئی۔