Site icon Daily Pakistan

پی ٹی آئی کا بجٹ میں ووٹ نہ دینے کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ

پی ٹی آئی کا بجٹ میں ووٹ نہ دینے کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ

پی ٹی آئی کا بجٹ میں ووٹ نہ دینے کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے بجٹ میں ووٹ نہ دینے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)سے رابطہ کر لیا۔اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سے پارلیمنٹ ہاس میں ملاقات کی۔
اسد قیصر نے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے بجٹ بائیکاٹ سے متعلق بیانات سنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو بجٹ میں ووٹنگ بائیکاٹ میں پی ٹی آئی کا ساتھ دے۔
راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کی پیشکش بلاول بھٹو کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کروادی۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بلاول بھٹو آج پارلیمنٹ آ رہے ہیں، ان سے مشاورت کروں گا۔

Exit mobile version