Site icon Daily Pakistan

پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی کے دھرنے کو سپورٹ کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی کے دھرنے کو سپورٹ کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی کے دھرنے کو سپورٹ کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ بجلی کے مسئلے اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، ہم جماعت اسلامی کے دھرنے کو سپورٹ کرتے ہیں۔جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شبلی فراز نے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے اور ممکن ہے جماعت اسلامی کو عملی طور پر سپورٹ کیا جائے۔شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اس ملک میں سیاسی طور پر بڑا عدم استحکام ہے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ کبھی 9 مئی اور کبھی دفعہ 144 کے پیچھے چھپ کر سیاست کرتے ہیں۔شبلی فراز نے کہا ہے کہ ان کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے۔

Exit mobile version