بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 25.4°C
Saturday, 11 July 2026 | پاکستان: 26 محرم 1448

چند روزمیں الیکشن شیڈول دے دیا جائے گا: چیف الیکشن کمشنر

Thursday, 7 December, 2023

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ چند روز میں الیکشن شیڈول دے دیا جائے گا، پولنگ 8 فروری 2024ء کو ہو گی۔قومی ووٹرز ڈے پر جاری پیغام میں سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی تمام آئینی وقانونی ذمے داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، شفاف، پُرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار اور پُرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ و ترسیل کا کام مکمل ہو چکا ہے۔سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ چند روز میں ڈی آر او، آر او اور اسسٹنٹ افسران کا نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا، الیکشن کمیشن یقین دلاتا ہے کہ دورانِ الیکشن آپ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عوام ملک و قوم کے روشن مستقبل کے لیے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں، الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں، پُرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ عوام کو یاد رکھنا چاہیے کہ آپ کے ہاتھوں میں ووٹ کی طاقت ہے، اپنے اور بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھ کر ووٹ کا استعمال کریں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے یہ بھی کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیں، انتخابی عمل عوام کا حق بھی ہے اور قومی فریضہ بھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *