Site icon Daily Pakistan

ڈی چوک احتجاج کیس ، پی ٹی آئی کی 9 خواتین کارکنان کی ضمانتیں منظور

ڈی چوک احتجاج کیس ، پی ٹی آئی کی 9 خواتین کارکنان کی ضمانتیں منظور

ڈی چوک احتجاج کیس ، پی ٹی آئی کی 9 خواتین کارکنان کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی 9 خواتین کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے پی ٹی آئی کی 9 خواتین کارکنوں کی ضمانت 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ عابدہ ملک، شاہین ہاشمی، شمائلہ افتخار، صائمہ جمشید اور حمیدہ کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

Exit mobile version