Site icon Daily Pakistan

کراچی ، فضائی آلودگی بڑھ گئی ، سانس کے مرض میں اضافہ

کراچی ، فضائی آلودگی بڑھ گئی ، سانس کے مرض میں اضافہ

کراچی ، فضائی آلودگی بڑھ گئی ، سانس کے مرض میں اضافہ

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔صدر پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن کے مطابق آلودگی کے باعث روزانہ 80 سے 90 بچے سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر سرکاری ہسپتالوں میں آ رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گلے اور سینے میں انفیکشن بڑھنے سے دمے کا مرض لاحق ہوتا ہے۔پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت سانس کی بیماریاں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں دگنی ہوگئی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتیاط نہ کی گئی تو سانس کی بیماری سنگین صورت اختیار کر سکتی ہے۔

Exit mobile version