روسی قونصل جنرل آندرے وکٹرووچ فیڈروف نے کہا ہے کہ کراچی میں نئی اسٹیل مل کے قیام کا پاک روس معاہدہ جلد ہونے کی توقع ہے۔
عرب اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا منصوبہ سرد جنگ سے پہلے کا صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون بحال کرے گا۔
روسی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ نئی اسٹیل مل پر 27 مئی 2025 کو پاک روس مذاکرات ہوئے، روسی اور پاکستانی ماہرین نئی اسٹیل مل کا فریم ورک وضع کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روسی ٹیم نئی اسٹیل مل کی مجوزہ جگہ کا جائزہ لے چکی ہے، ایک اور روسی ٹیم پلاننگ اور روڈ میپ کو حتمی شکل دینے جلد پاکستان آئے گی۔
کراچی میں نئی اسٹیل مل کے قیام کا پاک روس معاہدہ جلد ہونے کی توقع ہے: روسی قونصل جنرل

کراچی میں نئی اسٹیل مل کے قیام کا پاک روس معاہدہ جلد ہونے کی توقع ہے: روسی قونصل جنرل