Site icon Daily Pakistan

ہر دہشت گردی کے پیچھے را کا ہی ہاتھ رہا ہے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہر دہشت گردی کے پیچھے را کا ہی ہاتھ رہا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم آج پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں، بھارت نے اگر دوبارہ حرکت کی تو اس سے سخت جواب ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہر دہشت گردی کے پیچھے ہاتھ را کا ہی رہا ہے، آج ہم نے واضح کیا کہ سرکار آپ کی سہی لیکن دیس ہمارا بھی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا ہے کہ ہم نے بات چیت کے دروازے کبھی بند نہیں کیے۔

Exit mobile version