Site icon Daily Pakistan

یوم عاشور پر سندھ بھر میں موبائل، انٹرنیٹ سروس معطلی کی درخواست

یوم عاشور پر سندھ بھر میں موبائل، انٹرنیٹ سروس معطلی کی درخواست

یوم عاشور پر سندھ بھر میں موبائل، انٹرنیٹ سروس معطلی کی درخواست

محکمہ داخلہ سندھ نے یوم عاشور پر سندھ بھر میں موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست کی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزیر داخلہ کو یوم عاشور پر موبائل فون سروس معطلی کیلئے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔صوبائی حکومت کے مراسلے میں کہا گیا کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کی جائے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق وزارت داخلہ مروجہ قواعد کے تحت مراسلے پر فیصلہ کرکے مطلع کرے۔

Exit mobile version