Site icon Daily Pakistan

یوم یکجہتی کشمیر: اہل پاکستان و کشمیریوں کے لازوال رشتے کی علامت، وزیراعظم آزاد کشمیر

یوم یکجہتی کشمیر: اہل پاکستان و کشمیریوں کے لازوال رشتے کی علامت، وزیراعظم آزاد کشمیر

یوم یکجہتی کشمیر: اہل پاکستان و کشمیریوں کے لازوال رشتے کی علامت، وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پاکستانی عوام اور کشمیری عوام کے درمیان لازوال رشتے کی روشن علامت ہے جو مشترکہ مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار پر مبنی ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ صرف جغرافیائی نہیں بلکہ عقیدے، تہذیب اور تاریخ سے جڑا ہے اور پاکستانی عوام کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے ساتھ ہر وقت کھڑے ہیں۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ کشمیری عوام نے قیام پاکستان سے پہلے ہی پاکستان کے ساتھ الحاق کی صورت میں اپنے مستقبل کا فیصلہ کر لیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری عوام بھارت کے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو یکسر مسترد کر چکے ہیں جبکہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی جبر و استبداد کشمیری عوام کے عزم اور حوصلے کو پست کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور مسلسل خلاف ورزیاں عالمی ضمیر کے لیے لمحہ فکریہ ہیں اور عالمی برادری کو ان مظالم کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے جب کہ بھارت کی جارحانہ پالیسیاں خطے میں عدم استحکام کو فروغ دے رہی ہیں۔ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو ہر عالمی فورم پر موثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیری عوام اپنا حق خودارادیت حاصل کریں گے اور ریاست جموں و کشمیر کا پاکستان کے ساتھ الحاق کشمیری عوام کی دیرینہ خواہش پوری کرے گا۔

Exit mobile version