Site icon Daily Pakistan

ملک بھر میں پاک فوج کے147 ریلیف کیمپس قائم ہیں میجر جنرل افتخار بابر

فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل افتخار بابر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پاک فوج کے147 ریلیف کیمپس قائم ہیں۔ دوست ممالک کی قیادت آرمی چیف سے مسلسل رابطے میں ہے پاکستانی فوج گزشتہ دو ماہ سے ریلیف آپریشن میں مصروف ہے، 50 ہزار سے زائد متاثرین کو ریلیف دے چکی ہے انھوں نے کہا کہ کہ لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر کا واقعہ پیش آیا جبکہ پاکستان نیوی نے 10 ہزار سیلاب متاثرین کو ریسکیو کیا ہے انھون نے کہا کہ کور کمانڈر کانفرنس میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر زور دیا گیا ٓآج نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ تمام جنرلز نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کے لیے وقف کی ہے۔ این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے کہا کہ صوبائی حکومتوں، نیشنل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی اور آرمی کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں کا سروے کیا جائے گا جو بلوچستان میں شروع ہو چکا ہے این ڈی ایم اے کے مطابق صوبائی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اب تک 4 لاکھ 20 ہزار خمیے تقسیم کیے گئے ہیں

Exit mobile version