بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 29.3°C
Tuesday, 25 August 2026 | پاکستان: 13 ر بیع الاول 1448

8جنوری سے بیرون ملک سے آنے والے افراد کیلئے قرنطینہ کی پابندیاں ختم کردی جائیں گی،چین

Tuesday, 27 December, 2022

بیجنگ:چین نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لئے قرنطینہ ختم کر نے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 8جنوری سے بیرون ملک سے آنے والے افراد کیلئے قرنطینہ کی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔چین نے چند ماہ قبل بیرون ملک سے آنے والوں کے لئے قرنطینہ کی مدت3ہفتے سے کم کر کے ایک ہفتہ کردی تھی۔بیرون ملک کے مسافروں کے لئے لازمی قرنطینہ کی پابندی مارچ2020میں عائد کی گئی تھی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *