Site icon Daily Pakistan

8ستمبر کو مینڈیٹ چوروں کا حسا ب ہوگا ، بیرسٹر سیف

8ستمبر کو مینڈیٹ چوروں کا حسا ب ہوگا ، بیرسٹر سیف

8ستمبر کو مینڈیٹ چوروں کا حسا ب ہوگا ، بیرسٹر سیف

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو مینڈیٹ چوروں کا حساب ہو گا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ترنول میں جلسہ منسوخ نہیں بلکہ ملتوی کیا گیا ہے، یہ جلسہ کسی بھی انتشار سے بچنے کے لیے ملتوی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر کو جلسہ منعقد ہو گا، کارکن تیاری جاری رکھیں، انتشار کی سیاست نااہل ٹولے کا شعار ہے، پی ٹی آئی کا نہیں، بانی پی ٹی آئی عوام کے بہتر مفاد اور ترقی کی سیاست کرتے ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جلسہ پی ٹی آئی کا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے، سرکار عوام کے دلوں سے بانی پی ٹی آئی کو نہیں نکال سکتی۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا ہے کہ سرکار نے بغضِ بانی پی ٹی آئی میں ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا ہے، شریف خاندان آئین و قانون کو روند رہے ہیں۔

Exit mobile version