وزرائے داخلہ کا دورہ لاہور ایئرپورٹ، کسی کو بلاجواز نہیں روکا جائے گا: محسن نقوی

لاہور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے لاہور ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور امیگریشن عمل کا جائزہ لیا۔محسن نقوی اور طلال چودھری امیگریشن کاؤنٹرز پر گئے اور بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا، بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے ملے اور امیگریشن کے عمل […]

لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ، سپر فلو اور وائرل انفیکشنز میں تشویشناک اضافہ

لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کے باعث سپر فلو، انفلوائنزا اور دیگر وائرل انفیکشنز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔فضائی آلودگی کے سبب فلو، کھانسی، چیسٹ انفیکشن، نمونیا اور بخار کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور کے 5 […]

بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر میں برفباری کے ساتھ بارشں، سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور: بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں برف باری کے ساتھ بارش کا آغاز ہو گیا جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے جبکہ بلوچستان میں بارش سے کئی دیواریں گر گئیں، درخت اکھڑ گئے۔بلوچستان میں طویل انتظار کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، دس ماہ کے وقفے سے بارش […]

مریم نواز سے ہائی کمشنر ماریشس کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جمہوریہ ماریشس کے ہائی کمشنر ایچ ای منسو کرمباکس نے ملاقات کی ہے جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماریشس کے سفیر منسو کرمباکس کا پرتپاک خیرمقدم کیا، دوران ملاقات بزنس ٹو بزنس روابط، تجارتی وفود اور نمائشوں کے […]

پاکستان ہمارا سچا اور کھرا اتحادی ، یہ دوستی قیامت تک جاری رہے گی: ترک صدر

استنبول :ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا سچا اور کھرا اتحادی ملک ہے، پاک ترک دوستی تا قیامت تک جاری رہے گی۔بحری پلیٹ فارمز کی خدمت میں شمولیت سے متعلق تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ آج ہم مکمل کامیاب آزمائشوں کے […]

جنوبی افریقہ میں بار پر فائرنگ، 9 افراد ہلاک، 10 زخمی

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے قریب ایک بار پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح سویرے سونے کی کانوں کے علاقے بیکرزڈال میں پیش آیا، جو جوہانسبرگ سے تقریباً 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ پولیس کا کہنا […]

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشری بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا

راولپنڈی:توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی توشہ خانہ ٹو کیس میں 10 ، 10 سال جبکہ پی پی سی دفعہ 409 […]

توشہ خانہ ٹو کی سزا 190 ملین پاؤنڈ کی سزا کی مدت ختم ہونے کے بعد شروع ہوگی: عطا تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کی سزا 190 ملین پانڈ کی سزا کی مدت ختم ہونے کے بعد شروع ہوگی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 14 سال کی سزا ختم ہو گی تو اس کے بعد 17 […]

عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف فیصلہ آئین و قانون کے مطابق آیا: بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد:وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف آج کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق آیا ہے۔بیرسٹر عقیل ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی واضح طور پر قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، […]

توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ پی ٹی آئی دور حکومت میں ہونے والی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت : رانا ثناء اللہ

اسلام آباد:وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کا فیصلہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں ہونے والی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اپنے دورِ حکومت میں بانی پی ٹی آئی اور اس کی ٹیم نے ملک کو […]