راولپنڈی: اسلام آباد ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔راولپنڈی میں اسلام آباد ایکسپریس وے کے مقام پر ڈھوک کالا خان اسٹاپ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ترجمان 1122 کا کہنا ہے کہ حادثہ کار اور موٹرسائیکل کے درمیان پیش آیا، زخمیوں میں 4 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جب کہ جاں بحق افراد کی لاشیں پمز ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ میں جاں بحق 2 افراد کا تعلق مسیح برادی سے ہے، تمام زخمی افراد کا تعلق بھی مسیح برادری سے ہے جب کہ کار میں سوار تمام افراد نشے کی حالت میں تھے۔