وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے بینکنگ سرکل نے کارروائی کر کے نجی بینک کے 85 کروڑ روپے ریکور کرلیے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی ڈپٹی ڈائریکٹر رابعہ قریشی کے زیرنگرانی آفیسربلال احمد نے کارروائی کے دوران ایک نجی بینک کے850 ملین روپے کی کامیاب ریکوری کی۔نجی بینک کی جانب سے مذکورہ رقم قرض کی مد میں دی گئی تھی، دوران انکوائری مبینہ قرض دہندگان نے ستمبر میں رقم کی واپسی کے لئے معاہدہ کیا تھا تاہم وہ دینے میں ناکام رہی اور پھر تقاضے پر ٹال مٹول سے کام لیتی رہی۔نجی بینک کی انتظامیہ نے کامیاب کارروائی پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی کراچی اور انکوائری آفیسر کو تعریفی خط بھی ارسال کیا ہے