لاہور ہائی کورٹ نے بشری بی بی کی اڈیالہ جیل میں دھکے دینے اور بدتمیزی کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔جسٹس شہباز رضوی نے بشری بی بی کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی۔عدالت نے درخواست کو کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔بشری بی بی کے وکیل نے کہا کہ رجسٹرار آفس ہماری ہر درخواست پر اعتراض لگا رہا ہے، بشری بی بی کے ساتھ اڈیالہ جیل عملے کی جانب سے بدتمیزی کی گئی۔رجسٹرار آفس نے درخواست راولپنڈی بینچ میں دائر کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات سپرنٹنڈنٹ اور عملے کے خلاف کارروائی کریں۔درخواست میں آئی جی جیل خانہ جات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔