Site icon Daily Pakistan

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری لاہور سے گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری لاہور سے گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری لاہور سے گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو رات گئے اسلام آباد پولیس نے لاہور سے گرفتار کر لیا ہے انھیں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سےگرفتار کیا گیا ہے اسلام آباد پولیس فواد چوہدری کو موٹر وے کے ذریعے لیکر اسلام آباد روانہ ہو گئی ہے ان کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا اور فواد چوہدری کے خلاف کارروائی سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر کی گئی ہےایف آئی آرمیں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو ڈرانے اور دھمکیاں دیں ہیں گزشتہ رات ڈھائی بجے عمران خان کی لاہور سے گرفتاری کی تیاریوں کا دعویٰ کیا گیا تھا جس پر فواد چوہدری سمیت دیگر رہنما اور کارکن زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہو گئے تھے، فواد چوہدری نے اس موقع پر بھی خبردار کیا تھا کہ جو پیچھے سےکٹھ پتلیوں کو نچا رہے ہیں وہ ہوش کے ناخن لیں، عمران خان کو گرفتار کرنا ملک کو توڑنے کی سازش ہےفواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کہنا تھا پولیس کو دعوت دیتا ہوں کہ ہمت ہے تو عمران خان کو گرفتار کرے

Exit mobile version