Site icon Daily Pakistan

حکومت کو بڑے مالیاتی ادارے سے معاونت مل گئی

حکومت کو بڑے مالیاتی ادارے سے معاونت مل گئی

حکومت کو بڑے مالیاتی ادارے سے معاونت مل گئی

اسٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی معاونت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ملنے والی معاونت کے بعد بعد پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر9 ارب ڈالرز سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ اقتصادی امور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق 1.5 بلین امریکن ڈالر بریس پروگرام کے تحت پاکستان کے اسٹیٹ بینک کو ملنے والی رقوم سے سماجی تحفظ کے اخراجات میں کمی کے خدشے کو کم کرنے میں معاونت ہو گی جبکہ بریس پروگرام سماجی تحفظ کے اقدامات کے نفاذ میں بھی معاونت ملے گی ۔
اعلامیہ کے مطابق بریس پروگرام سے ملنے والی رقوم سے غذائی تحفظ کے اقدامات کے نفاز میں معاونت ملے گی ۔ رقوم کی منتقلی سے کاروباری اداروں کی حمایت میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے تحفظ کیلئے اقدامات کو نافذ کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہو گا۔

Exit mobile version